20 اکتوبر، 2018، 6:59 PM

روس کی بھارت کو ایس-400 کے فروخت سے خطے میں عدم استحکام ہوسکتا ہے، پاکستان

روس کی بھارت کو ایس-400 کے فروخت سے خطے میں عدم استحکام ہوسکتا ہے، پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ نے روس کی جانب سے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کے فروخت پر خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں عدم استحکام ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے روس کی جانب سے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کے فروخت پر خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ بھارت اور روس کے درمیان میزائل معاہدے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘بھارت کا ایس-400 نظام کو خریدنا مختلف ذرائع سے بلیسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) نظام کو حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے’۔ معاہدے پر خبردار کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ‘اس سے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ میں مزید اسٹریٹجک عدم استحکام ہوگا’۔

خیال رہے کہ بھارت اور روس نے رواں ماہ کے اوائل میں 5 ارب 43 کروڑ ڈالر کے 5 ایس-400 ‘ٹریومف’ میزائل نظام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس معاہدے کو بھارت کی جانب سے حال میں ہونے والا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ قرار دیا جارہا ہے۔ روس اس میزائل نظام کو بھارت کے حوالے کرنے کا آغاز 2020 کے اواخر میں کرے گا۔

News ID 1884951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha